کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے تیسرے روز محدود پیمانے پر تیزی رہی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا لیکن جلد ہی انرجی اسٹاکس میں زبردست تیزی کی بدولت انڈیکس ریڈ زون سے نکل کر گرین نمبرز میں آگیا،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوگیا۔لوٹے پاکستان پی ٹی اے ،نیشنل بینک اور دیگر بینکس میں شئیرز کی فروخت کے سبب کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار دو سو ستانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ ستاون لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے لوٹے پاکستان پی ٹی اے کے شئیرز میں ہوئے۔