غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ القاعدہ چیف ایمن الظواہری ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے جنوبی ایشیا سے یمن یا صومالیہ منتقل ہو گئے

پاکستان انٹیلجنس کےحوالےسےغیرملکی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمن الظواہری جنوبی ایشیا سے یمن یا صومالیہ چلے گئے ہیں، خبر رساں ادارے نےامریکہ کےایک سینیئر انٹیلیجنس اہلکار کے حوالے بتایا ہے کہ القاعدہ چیف ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے جگہ بدل رہے ہیں،حکام کے مطابق الظواہری صرف اپنی جان بچانا چاہتے ہیں اور القاعدہ کی مزید کسی بھی کارروائی میں ان کا عمل دخل نہیں ہے۔