ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں گرمی اور حبس کا راج رہے گا، جبکہ مالاکنڈ، بنوں ڈویژن اور فاٹا کے بعض بالائی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ مزید دو روز کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت سبی، بھکر، نورپورتھل، روہڑی، شہید بینظیر آباد، سکھراوررحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔