کسی بھی ادارے کو آئین میں تعین کردہ حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں: انور ظہیر جمالی
نئے عدالتی سال کے موقع پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وکلا کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بند کی گئی عدالتیں دوبارہ کھلوائی جا چکی ہیں، اکیسویں ترمیم کے حوالے سے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ملکی حالات کے پیشِ نظر مقدمے کا فیصلہ دیا گیا تھا، تقسیم اختیارات کا اصول جمہوریت کی بنیاد ہے،اُن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کو مخصوص اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، آیئن کسی ادارے کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنے مقررہ حد سے تجاوز کرے ، چیف جسٹس نے کہا کہ غریب اور نادار طبقے کو انصاف کی فراہمی جلد دینی چاہیے۔