خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے روسی خلا باز کی زمین پر واپسی

روسی خلاباز گینادی پادالکا خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد زمین پر واپس آ گئے ہیں۔ 57 سالہ خلاباز کا حالیہ مشن 168 دن جاری رہا۔ گذشتہ پانچ خلائی سفروں کے دوران وہ خلا میں کل 879 دن گزار چکے ہیں۔ انہوں نے دو ماہ کی برتری سے اپنے ہم وطن خلاباز سرگے کریکالیف کا ریکارڈ توڑا ہے۔