حکومت اگلے تین سال میں ٹیکسز میں تین سو ارب روپے اضافہ کرے گی:اسحاق ڈار
اسلام آباد میں ٹیلی کام سیکٹر کی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، جو بھی شخص کرپشن میں ملوث ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پورے ملک کو موٹرویز کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں،، پاکستان میں ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات بڑھانے کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگلے ماہ تک دو مزید ٹیلی کام پراجیکٹس پر دسختط کیے جائیں گے۔۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں،، جو بڑھ کر دسمبر میں بیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے،،وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں معیشت پر سیاست نہ کریں، تمام جماعتیں بیٹھ کر میکرو اکنامکس پالیسی سائن کریں۔