جناح ہسپتال کراچی کے پیرامیڈیکل اسٹاف نےہیلتھ الاونس نہ ملنے کیخلاف ہڑتال کرد ی

جناح اسپتال کراچی مریضوں کیلئے حکومت کی طرف سے ایک ایسی سہولت ہے جہاں غریب اپنا علاج بلا معاوضہ کرواتا ہے مگر آج پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کی اس ضرورت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام کام روک دیے اور اپنا ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال کی کال دیہڑتال تو پیرا میڈیکل اسٹاف نے کی لیکن فائدہ ڈاکٹرز نے بھی خوب اٹھایا اور اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہوگئے، چونکہ جناح ہسپتال میں مریضوں کیلئے پرچی تقسیم کی جاتی ہے اس لیےصبح سات بجے مریض جب جناح اسپتال پہنچے تو دیکھا پرچی تقسیم کرنے والا ہی کاؤنٹر سے غائب تھا۔