حکومت جامع پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہی ہے ، ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ کر دیاجائےگا: ممنون حسین

پی این ایس اکیڈمی کراچی میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک نیوی امن وامان کےقیام کیلئےاپنی خدمات انجام دےرہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کامقابلہ کرنےکیلئےتیارہیں، نیشنل ایکشن پلان کےتحت آگےبڑھ رہےہیں، ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ کر دیاجائےگا،انہوں نے کہا کہ حکومت جامع پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہیہے، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، نیک نیتی سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانپرامن ملک ہے،باہمی احترام پرمبنی تعلقات چاہتاہے، پاکستان پرامن ملک ہےاورباہمی اتحادپرمبنی امن چاہتاہے