کراچی کی مویشی منڈی میں گائے ، بکروں کے ساتھ بڑی تعداد میں اونٹ بھی فروخت کے لیے تیار

معاشی حالت سے تنگ شہری قربانی کی استعداد نہ رکھنے کے باعث گائے کی اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہے ہیں تاہم اس کے برعکس شہریوں کی بہت بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو اونٹ کی قربانی کو ترجیح دیتی ہے،،سنت ابراہمی کی ادائیگی کی غرض سے شہریوں کی بڑی تعداد اونٹ کی خریداری کررہی ہے۔کراچی کی منڈی میں اونٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے لے کر پانچ لاکھ روپے تک ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اونٹ میں گوشت زیادہ ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ غرباء میں تقسیم ہوجاتا ہمنڈی میں موجود اونٹ کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سہولیات بہت کم ہیں ،، لیکن کراچی میں اونٹ کے خریدار زیادہ ہیں،، اب اونٹ کی بھی اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اونٹ جلد فروخت ہورہے ہیں۔کراچی کی مویشی منڈی میں جہاں ایک سے بڑھ کر ایک اونٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہیں ایسے اونٹ بھی لائے گئے ہیں جو رقص کر کے عوام کو خوشگوار تفریح فراہم کررہے ہیں کیمرہ مین فرحان احمد کے ساتھ قاسم رضا وقت نیوز کراچی