آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ٹیکسوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے وفاق کی جانب سے لگائے گیے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین اسلم خان نیازی نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس سمیت ٹرانسپورٹ پر لگائے تمام ٹیکسوں سے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کا جینا محال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے جبکہ ان ٹیکسوں کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔