بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کراٹے ٹیم کے تیس رکنی دستے کے پاسپورٹ وصول کرنے سے انکار کر دیا
بھارتی دارالحکومت دہلی میں اٹھارہ سے بیس ستمبر تک ہونے والی کامن ویلتھ کراٹے چیمپئین شپ کی تیاری کے لیئے پاکستان ٹیم کا کیمپ تو جاری ہے لیکن ایونٹ میں شرکت کے لیئے بھارت کا ویزہ آڑے آگیا ہے۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے سترہ اگست کو ایونٹ میں شرکت کا دعوت نامہ ملنے کے بعد فوری بھارت کے ویزوں کے لئے آن لائن اپلائی کیا گیا، لیکن بھارت کی جانب سے وقت کی کمی کا بہانا بنا کر پاکستان کے تیس رکنی دستے کے پاسپورٹ وصول کرنے سے انکار کردیا گیا۔ بھارت کے اس اقدام کے بعد پاکستان کی کامن ویلتھ کراٹے چمپئن شپ میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے