عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سو روپے فی تولہ سستا ہو گیا

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت سو روپے کمی کے بعد چوالیس ہزارآٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی پچاسی روپے کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونا اڑتیس ہزار چار سو روپے کا ہو گیا، انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا گیارہ سو چھ ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔