پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا, جو کھلاڑی ان فٹ ہوا،اُسے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا ; مکی آرتھر
کرکٹ ویب سائٹ کو انٹریو میں مکی آرتھر نے کہا پاکستانی ٹیم ون ڈے میں بہت پیچھے ہے ، کھلاڑیوں کو ناکامی کی پرواہ کیے بغیر بہادری سے کھیلنا ہوگا،اس مقصد کے حصول کیلئے سخت فیصلے کرنا ہونگے ۔۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا ون ڈے ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس ہے ۔ ایک روزہ میچ میں کبھی کبھار پورا اوور بھاگنا پڑتا ہے ،،اگر فٹنس ٹھیک نہیں ہوگی تو کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتا۔۔۔ میرا پیغام کھلاڑیوں تک پہنچ چکا ہے، فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے والے پلیئرز کو برداشت نہیں کروں گا۔۔انہوں نے کہا کپتان اظہر علی ایک بہترین بلے باز ہیں اور کسی بھی کنڈیشن میں کھیل سکتے ہیں ۔انگلینڈ کیخلاف سیریز میں انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا تھا ۔عمر اکمل اور احمد شہزاد سے متعلق سوال پر مکی آرتھر نے کہا دونوں اچھے کھلاڑی تاہم انہیں ٹیم کے مطابق چلنا ہوگا۔