انضمام الحق کو اپنے پلان سے آگاہ کر دیا ہے،کیرئیر کا اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں،ریٹائرمنٹ کے لیے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا : شاہد آفریدی

کراچي ميں شاہدآفریدی اورسرفرازاحمد نےخصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے، بچے قومی ہیروز کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے پھولے نہ سمائے،اس موقع پرشاہد آفریدی نے فلاحی ادارے کی پچیس لاکھ روپےامدادکا اعلان کیا،دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ سے آخری میچ کھیلنے کی درخواست نہیں کی، انضام الحق سے بہت پراناتعلق ہے،ان کی بہت عزت کرتا ہوں، انضمام الحق سے مشاورت ہوئي ہے جس کے بعد اپنا پلان ان کو پیش کیا ہے، تاہم سب کولچک کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، انہوں نے کہاکہ جس نے بيس سال کرکٹ کھيلي ہو وہ اميد کرتا ہے کہ اسے عزت سے الوداع کيا جائے۔