پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول ہے , فرانسیسی کمپنیاں بھی سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں : اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار سٹریجیٹک ریسرچ کے ممبران سے ملاقات کی، ملاقات میں فرانس اور پاکستان میں سماجی اور دفاعی تعلقات سے متعلق گفتگو کی گئی- اس موقع پراسحاق ڈارنے کہا حکومت پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں ہر اقدامات کررہی ہے ،وزیر خزانہ کا کہنا تھا ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔جو کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ، ان کیلئے کاروبار منافع بخش ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں کو خطے میں سب سے بہترین پیکیج دے رہا ہے. کیمرہ مین ۔۔کیساتھ صاحبزادہ عتیق الرحمان پیرس فرانس
۔