میاں بیوی کا جھگڑا جو کبھی ختم نہیں ہوتا
لندن(آئی این پی )برٹش ایئرویز کے ایک طیارے میں شوہر اور اہلیہ کے درمیان اتنی زبردست لڑائی ہوئی کہ طیارے کے عملے نے انہیں دور دور بٹھا دیا، دونوں کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان تھیں۔پولیس نے انہیں خبر دار کرکے گھر جانے کی اجازت دیدی۔ جس وقت جھگڑ ا شروع ہوا طیارہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ یہ اس قدر چیخ و پکار کررہے تھے کہ مسافر بھی پریشان ہوگئے۔ یہ دونوں لاس اینجلس سے لندن آرہے تھے۔ عملے نے پولیس کو کال کردی جو ان کا ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچنے کا انتظار کرتی رہی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کے چہرے اور گردن پر مار پیٹ کے نتیجے میں زخم آئے تھے۔ یہ لوگ تعطیلات گزارنے کیلئے امریکہ گئے تھے۔ ہیتھرو پہنچنے تک دونوں کا غصہ کا فور ہوچکا تھا اور دونوں ہی شرمندہ نظر آرہے تھے۔ پولیس نے انہیں خبر دار کرکے گھر جانے کی اجازت دیدی۔ جس وقت جھگڑ ا شروع ہوا طیارہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ میاں بیوی جھگڑا