ہالی ووڈ تھرلر مووی کیپ واچنگ کا نیا ٹریلر جاری
ہارر اور تھرل موویز دیکھنے والے شوقین حضرا ت ہو جائیں تیار،ہالی ووڈ تھرلر فلم کیپ واچنگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔سیان کارٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو گھر میں اچانک داخل ہونے والی ایک مصیبت کی وجہ سے مشکلات میں گِھر جاتا ہے،فلم کی کاسٹ میں بیلا تھورن،ایون گرفڈ، اور میتھیو ولگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نکولس چارٹیئر کی پروڈیوس کردہ یہ خوفناک مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی