اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سابق وزیراعظم کو 19ستمبر کوطلب کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انیس ستمبر کو عدالت ميں طلب کیا ہے۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی انیس ستمبر کو عدالت بلا یا گیا ہے۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم ،حسن اور حسین نواز کو بھی عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے واضع رہے کہ نیب کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے روشنی میں ریفرنس جمع کرائے گئے۔