دنیا بھر میں کئی نوجوانوں کو خودکشی پر مجبور کر دینے والی گیم ”بلیو وہیل“ کا پاکستان کا رخ
دنیا بھر میں کئی نوجوانوں کو خود کشی پر مجبور کرنے والی قاتل گیم بلیو وہیل روس کے ہیکرز نے تخلیق کی ،، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنا شکار خود ڈھونڈتی ہے، اگر ایک بار گیم انسٹال کرلی جائے تو صارف کا موبائل فون فوری طور پر ہیک ہوجاتا ہے، اور ساری معلومات ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں, گیم شروع ہوتے ہی کھیلنے والے کو ٹاسک ملنا شروع ہو جاتے ہیں، ہرروز ایک نیا چیلنج ملتا ہے جسے مکمل کر کے اس کی تصویر یا ویڈیو ثبوت کے طور پر ہیکرز کو بھیجی جاتی ہے، جس کے بعد اگلے روز کا چیلنج ملتا ہے، گیم میں مجموعی طور پر پچاس ٹاسک دیے جاتے ہیں، ابتدائی دنوں میں آسان ٹاسک دیے جاتے ہیں ، جس کے بعد خود کو نقصان پہنچانے والے ٹاسک دیے جاتے ہیں، اور اس گیم کا آخری ٹاسک خود کشی ہوتا ہے, ماہرین کا کہنا ہے کہ گیم کے ایڈمنسٹریٹرز کی طرف سے بھیجی جانے والی موسیقی اور ڈراﺅنی فلموں کے ذریعے گیم کھیلنے والے کو نفسیاتی طور پر اپنے قابو میں کرلیا جاتا ہے،، جس کے بعد صارف کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا ہیکرز کا کام آسان کرکے اسے موت کے منہ تک پہنچادیتا ہے