پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس سترہ ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سترہ ستمبر کو شام چار بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس آرٹیکل چوون کے کلاز ایک اور آرٹیکل چھپن کے کلاز تین کے تحت طلب کیا جارہا ہے، اس سے پہلے یہ اجلاس تیرہ ستمبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم کلثوم نواز کی وفات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو روز تک موخر کرنے کی سفارش کی تھی،، جس پر صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا،،، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس سے نو منتخب صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے