بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین سسر میاں شریف کے پہلو میں ہوگی،،سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ان سے تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں،،
اس سے قبللندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،، نماز جنازہ میں حسن، حسین نواز، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،، نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد میت کے ساتھ آئے ،،
واضح رہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے