ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ کل سے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں سجے گا

بارہویں ایشیا کپ کا آغاز کل سے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں ہوگا، ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی،پاکستان سولہ ستمبر کو ہانگ کانگ کےخلاف اپنی مہم کا آغاز کریگا، جبکہ ایشیا کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا انیس ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔دوسری جانب ایشیا میں کرکٹ کی حکمرانی کی جنگ کےلئے گرین شرٹس کی دبئی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شاہین کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، نئے کوچ کی زیر نگرانی کھلاڑی کیچ پریکٹس اور بیٹسمین بیٹنگ کی خامیاں دور کررہے ہیں،نئے کوچ گرانٹ براڈبرن پاکستان کو نمبر ون فیلڈنگ سائیڈ بنانے کیلئے پرعزم ہیں