سبزیوں اورپھلوں کا استعمال صحت کےلئے مفیدہے۔ ماہرین

سنگاپورمیں کی گئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ سرخ گوشت اورمرغی کھانے سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ بڑھ سکتاہے جبکہ سبزیوں اورپھلوں کا استعمال صحت کےلئے ازحد مفیدہوتاہے اورذیابیطس سمیت کئی امراض کو روکنے میں مددگارہوتاہے ۔ماہرین اب اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ سرخ گوشت اگرمعمول سے زیادہ کھایاجائے تو ذیابیطس کاخطرہ23فیصد اور اگر پولٹری مصنوعات مثلاً مرغی وغیرہ کھائی جائے تو اس سے ذیابیطس کا خطرہ15فیصد تک بڑھ جاتاہے اگر اس کے بجائے مچھلی کھائی جائے تو یہ خطرہ معکوس یعنی پلٹ کر ختم ہونا شروع ہوجاتاہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرخ گوشت او رپولٹری میں موجود فو لاد یاہیم(آئرن)اس کیفیت کو بڑھاتاہے جو آگے چل کر ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بنتی ہے۔