بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں

بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 3 ایس پیز، 3 ڈی ایس پیز، 6 ایس ایچ اوز فرائض انجام دے رہے ہیں ، ڈویژنل سپرویژن کے انچارج ایس پیز ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز سینئرسپر وژن کی قیادت کر رہے ہیں، سیکورٹی پلان کے مطابق ایس پی موبائلز، ایلیٹ کی 2 گاڑیوں اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چیکنگ کر رہی ہے، جاتی امراء اور ملحقہ انیس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،، مختلف مقامات پر ایلیٹ فورس کی 9 گاڑیاں پٹرولنگ پر مامور ہی، 2 مقامات پر 8 واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ لاہور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔