وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنےڈیرہ اسماعیل خان اورقبائلی علاقوں کےوفود سے ملاقات کی
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ اسماعیل خان اور قبائلی علاقوں کے وفود سے ملاقات کی ،اس موقع پرانہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئےاحکامات جاری کئے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی توجہ عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرنا ہیں، عمران خان کے سو روزہ ایجنڈے پر عملدر آمد کے لئے تیزی سے کام کر رہے ہیں،سو روزہ ایجنڈہ عوام کی خدمت کا ایجنڈہ ہے،پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے،عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،،وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انکے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں تاکہ خود انکے مسائل سن سکیں۔