جنوب مشرقی ایشیا میں خطرناک طوفان منگ کھٹ کا خطرہ پیدا یوگیا

ان دنوں ہر طرف امریکا میں آنے والے سمندری طوفان فلورینس کے چرچے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ خطرناک طوفان نے جنوبی مشرقی ایشیا کے ممالک کا رخ کرلیا ہے،اس طوفان کو مَنگ کَھٹ کا نام دیا گیا ہے جسے امریکا میں آنے والے طوفان فلورینس سے کہیں زیادہ بڑا اور کہیں زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا ہے،پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ طوفان ہفتے کو فلپائن میں تباہی پھیلائے گا اوروہاں سے جنوبی چین ، ویت نام اور لاؤس کا رخ کرے گا،منگ کھٹ طوفان پہلے ہی گوام میں کافی تباہی پھیلا چکا ہے جہاں وسیع علاقے میں گھر تباہ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ سیلاب سے متعدد لوگ بے گھر ہوگئے۔