ترک وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات
ترک وزیرخارجہ کی دفتر خارجہ میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ ترکی کی جانب سے ترک وزیر خارجہ اپنے اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔