کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پرپہنچ گئیں

شہرقائد کے باسی اسٹریٹ کریمنلز کے رحم و کرم پر، پاک کالونی میں چھ ڈاکوؤں نےجدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے دو دکانوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کر لی ،جس میں مسلح ملزمان کو دوران ڈکیتی گلی میں جدید اسلحہ لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ہیلمٹ اور کیپ پہنا ہوا ہے، ڈکیتی کرنے والے چھ میں سے پانچ سی سی ٹی وی کمیروں میں آگئے،ملزمان نے دو دکانوں سے پچیس ہزاز نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا اورایک شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ڈکیتی میں ملزمان نے تیس بور مشین گن کا استعمال کیا، پولیس کے مطابق پاک کالونی میں دو ماہ میں جدید اسلحہ والے ڈکیت گروہ کی یہ چوتھی واردات ہے، مسلح ڈکیت گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل زون میں بھی متعدد وارداتیں کرچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا