آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے ملاقات کی، اس دوران پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مشرقی وسطی اورعلاقائی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے پر پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے تعاون پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں ترک وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکرات کیے۔ مذاکرات سے پہلے ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات کی تھی