وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی،میانوالی ریل کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے اور جو حکومتیں عوام کا سوچتی ہیں وہ ہمشہ اپنا ٹرین نیٹ ورک ٹھیک کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز ہمارے ملک میں 11 ہزار کلومیٹر ٹریک چھوڑ کرگئے ہیں اور ہم نے 70 سالوں میں صرف 600 کلومیٹر ٹریک بنایا ہے جس سے حکومتوں کی ترجیحات کا تعین ہوتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جہاں چھوٹا طبقہ امیر ہو اور باقی لوگ غربت میں رہیں، مدینہ کی ریاست میں سرکار مدینہ ﷺ نے عام آدمی کو اٹھایا تو دنیا کی امامت کرنے کے لیے قوم بن گئی۔