میرا وعدہ ہے کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ پورا کریں گے, شیخ ر شید

زیر ریلو ے شیخ ر شید نے کہا ہے کہ میرا وعدہ ہے کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ پورا کریں گے، میں تیل والوں سے اور کوئلہ والوں سے خود رابطہ کرتا ہوں، گوادر دنیا میں تبدیلی لانے کا پروگرام ہے، مجھے ہفتے میں 2دن لاہور میں گزارنے پڑتے ہیں، 100دن کے ایجنڈے میں این ایل سی اور ایف ڈبلیو او سے رابطہ کیا ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کے افتتاح کے مو قع پر تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن مائنڈ سیٹ کو نہیں چھوڑا، حکمرانوں نے صرف اپنا اور خاندان کے بارے میں سوچا، ملک میں مہنگائی کی گئی، اسپتال میں غریب علاج کے لیے ترس گئے۔ ریلوے غریبوں کی سواری ہے۔ انگریز 11 ہزار کلو میٹر ریل ٹریک چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے حکمرانوں نے اب تک صرف 600 کلو میٹر ٹریک بنایا۔