کسی ہسپتال سے مریض سے بدسلوکی کی شکایت نہ آئے، پنجاب میں 3ماہ کے اندر محکمہ صحت میں نمایاں بہتری لائے گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی ایمرجنسی وارڈ اور گائینی وارڈ کا دورہ کیا۔
میرے دورے کا مقصد ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے ۔پنجاب میں ھیلتھ کی سہولت عام عوام کے لیے فری مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر صحت
ہسپتالوں میں صحت کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر اسد اسلم سے مسائل پر تفصیلی بات کی ۔
جو بھی موجودہ مسائل ہیں مل جل کر حل نکالے گے۔ڈاکٹرز کا صرف نسخہ دینا کافی نہیں بلکہ مریضون کو محسوس ہونا چاہیئے کہ ڈاکٹر اس کی بات سن رہا ہے۔ڈاکٹرز کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں۔ وعدہ ہے کہ ڈاکٹروں کے حالات بھی ٹھیک کرے گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
پنجاب میں 3ماہ کے اندر محکمہ صحت میں نمایاں بہتری لائے گے۔صحت کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے ہسپتالوں کے دورے کرنا ضروری ہے۔شعبہ صحت کو معیاری سطح پر پہنچانا وزیرآعظم عمران خان کا خواب ہے، ڈاکٹر پر کام کے دبائو کا احساس ہے،کسی ہسپتال سے مریض سے بدسلوکی کی شکایت نہ آئے، ہسپتالوں کا عملہ مریضوں یا ان کے رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے ۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد