پشین بائی پاس پر زور دار دھماکہ , تین لیوی اہلکار شہید

پشین بائی پاس پر زور دار دھماکہ ہوا،، جس کے باعث تین لیوی اہلکار شہید ہو گئے،، جبکہ دو زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،،تفصیلات کے مطابق دھماکہ پشین بائی پاس کے قریب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا تاہم اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے لیکن دھماکے کے باعث تین لیویز اہلکار شہید ہو گئے ،، اور دو زخمی ہوئے،، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے اور موقع سے شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔