سی پیک اہم اقتصادی منصوبہ ہے۔ اسے کامیاب بنا کر دکھائیں گے, وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ٹی وی اکیڈمی، پی ٹی وی ہوم، ریڈیو اکیڈمی، ریڈیو دوستی چینل اور ریڈیو میوزیم کا دورہ کیا۔۔۔انہوں نے ریڈیو اکیڈمی کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمی کو ضم کرکے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی۔۔ پی ٹی وی کے تمام چینلزکومرحلہ وار ایچ ڈی کیا جائے گا۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے۔۔میڈیا عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکتا ہے۔ ففتھ جنریشن وار میڈیا کے محاذ پر لڑی جارہی ہے