امریکہ نے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافہ 15 اکتوبر تک مؤخرکر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافہ 15 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 250 ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پرمحصولات 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے باعث محصولات میں اضافہ مؤخر کیا گیا ہے۔