وائٹ ہاؤس کے قریب سے اسرائیلی جاسوسی آلات کی برآمدگی پر ٹرمپ کا ردعمل
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب سے جاسوسی آلات برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاسوسی آلات صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ سمیت حساس مقامات کے قریب سے ملے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے بھی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دفتر کی جاسوسی نہیں کی، اسرائیل پر جاسوسی سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جاسوسی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’بالکل جھوٹ ہے۔‘ اسرائیلی وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے مطابق امریکا کے اندر کسی قسم کی جاسوسی کارروائی نہیں کی جائے گی۔