وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے عالمی سطح پر موثرانداز میں کشمیرکامقدمہ پیش کیاہے:ڈاکٹرفردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔اسلام آباد میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی سے متعلق خواتین کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاگیاہے جہاں لوگوں کوغذا اور ادویات کی شدید قلت کاسامناہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے کے لئے تمام غیرقانونی اقدامات کئے اوراب قابض فورسزمقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے عالمی سطح پر موثرانداز میں کشمیرکامقدمہ پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی دفاعی ڈھال ہے اوراس کے دفاع کے لئے ہرپاکستانی اپنا کرداراداکرے گا