ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،حوالدار شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کی صبح بھارت کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ناصر حسین 16سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید ناصر حسین کا تعلق پنجاب کے علاقے نارووال سے تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو آج 41 واں روز ہوگیا ہے۔ مسلسل پابندیوں اور کرفیو کے باعث لوگوں زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس گئے ہیں۔