ریڈ زون میں ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے معاملے پر جج معطل
اسلام آباد:اسلام آباد کے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر سے ہونے والے جھگڑے پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا گیا۔جوڈیشل افسر جہانگیر اعوان اور پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عابدہ راجہ کے خاوند کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں گزشتہ رات پیٹرول پمپ پر ہونے والے جھگڑے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر اعوان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جوڈیشل افسر کو تاحکم ثانی ان کے عہدے سے معطل کیا جاتا ہے۔