سردیوں میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ سکتی ہے; وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے باوجود خطرہ ظاہر کیا ہے کہ سردیوں میں ملک میں کورونا وائرس کی نئی شدید لہر آ سکتی ہے اس لیے ابھی ہمیں احتیاط کرنی ہے۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کورونا وائرس کے معاملے پر وہی غلطی کی جو پاکستان کی سیاسی جماعتیں مجھے کرنے کا کہہ رہی تھیں، جب کورونا وائرس شروع ہوا تو ابتدائی دو ماہ کے دورابن اپوزیشن مجھے مسلسل کہہ رہی تھی کہ ایک مکمل لاک ڈاؤن کرو جس طرح یورپ اور چین کے شہر ووہان میں تھا۔عمران خان نے اس موقع پر خبردار کیا کہ ہم کورونا پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پا چکے ہیں لیکن سردیوں میں کورونا کی ایک اور شدید لہر آ سکتی ہے لہٰذا ابھی بھی ہمیں احتیاط کرنی ہے۔