ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال
ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع دے دیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کر دیں۔ کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔