نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور

قومی احتساب بیورو (نیب)کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔وزارتِ قانون نے اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے 9 ستمبرکو استعفیٰ دیا تھا، جو وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا تھا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدتِ ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔