نگران وفاقی وزیر توانائی سے ڈنمارک کے سفیرکی ملاقات

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر نے پاورڈویژن میں ملاقات کی اور ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو (ڈی ای ٹی آئی)اور انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت کئے جانے والے منصوبوں اور پاکستان میں ونڈ انرجی کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کو وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں اضافہ ہوا ، اب توجہ ماحول دوست اور پائیدار توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر ہوگی،اس سے پاکستان میں توانائی کے تحفظ کے اقدامات وسعت ملے گی۔ملاقات میں کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی)میں مشترکہ ورکشاپ کے لیے پاور سیکٹر کی ایک کراس فنکشنل ٹیم تجویز کی گئی ۔