ایل ڈی اے کا لاہور میں آپریشن، کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی اولاہور نے ایکشن لیتے ہوئے جوہر ٹائون پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے روڈ جوہرٹائون کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروایا۔اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا، ان املااک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھی تھیں۔