بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے،ٹیم دورےکے دوران ایک ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔
ٹیم کےدورہ پاکستان کی تصدیق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نےکی۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ہی پاکستان آئے گی اور دورے کے دوران ایک ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی،دونوں میچ لاہور میں ہونگے، ون ڈے میچ انتیس جبکہ ٹی ٹونٹی تیس اپریل کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکا ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد بنگلہ دیش پاکستان آنے والی پہلی بین الاقوامی ٹیم ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کیجائیگی