محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالا، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راول پنڈی، اسلام آباد، رحیم یار خان ، ملتان ، کوئٹہ ، حیدرآباد اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دادو اور مری میں بائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بدین میں انیس۔ کوئٹہ بارہ اور اسلام آباد میں تین ملی میٹر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ چھور اور مٹھی میں اڑتیس،اسلام آباد بتیس،لاہور تیس،کوئٹہ بائیس،مظفرآباد اٹھائیس،ملتان اکتیس،کراچی انتیس،پشاورتیس،گلگت چوبیس،مری سولہ اور فیصل آباد میں انتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔