کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر شیعہ تنطیموں کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال کی گئی
کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام سمیت مختلف سیاسی اورسماجی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے دوران علمدارروڈ،مری آباد،ہزارہ ٹاون میں مکمل طورپر پہیہ جام رہا جبکہ شہراورنواحی علاقوں میں پہیہ چلتارہاتاہم ٹریفک معمول سے کم دکھائی دیا۔ادھر شہر کے مغربی بائی پاس پر ایچ ڈی پی کے قریب ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے کارکنوں نے پتھر رکھ کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیاتھا۔ اس دوران پولیس اور ایف سی اہلکار حساس مقامات پرتعینات تھےجبکہ مختلف علاقوں میں گشت بھی جاری رہا۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کیخلاف بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے چالیس روزہ جبکہ تحفظ عزا داری کونسل کی جانب سے سات روزہ سوگ کااعلان کیاگیاہے۔ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کوصوبائی حکومت کی جانب سے آج امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے مستردکردیا گیا تھا