خلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی، ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم"گارڈیئنز آف دا گلیکسی پارٹ ٹو" کا تیسرا ٹریلر جاری
ہدایت کار جیمز گن کی اس فلم کی کہانی دوسرے سیارے پر موجود انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان کشمکش پر مبنی ہے، گارڈیئنز آف دی گلیکسی کے دوسرے والیم میں پہلے پارٹ کے تمام کردار ایکشن دکھائیں گے لیکن اس بار چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ایکشن فلم کی مرکزی کاسٹ میں کرس پریٹ، زوئے سلڈانا، بریڈلے کوپر اور ون ڈیزل شامل ہیں جبکہ مایہ ناز اداکار سلویسٹر سٹالون بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔سائنس فکشن فلم"گارڈیئنزآف دا گلیکسی پارٹ ٹو"آئندہ ماہ پانچ مئی کو سینما گھروں میں تحلکہ مچائے گی۔