ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
پھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بیالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ قصور میں پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تیرہ افرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ کبیروالا میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ نواں شہر کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اکتالیس گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دنیا پور میں لودھراں پولیس،ایلیٹ فورس اورحساس اداروں نے بستی واہی میں سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔