چینی کمپنی وائی بو کو فحاشی پھیلانے پر جرمانہ
چین کی ٹوئیٹرکی خدمات انجام دینے والی کمپنی وا ئی بو کو عریانی اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں سزا دی گئی ہے، حکومت کا یہ اقدام عریانی اور فحاشی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن کا حصہ ہے، انسداد عریانی کے حکام قومی سطح پر عریانی کیخلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس میں عریانی پھیلانے ، ایسا مواد تیار کرنے ، فروخت کرنے اور تقسیم کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے کیونکہ اس قسم کا مواد کم عمر بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔حکام کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وائی بو نے فروری 2015ءسے لائسنس حاصل کئے بغیر آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے عریانی اور فحاشی پھیلا رکھی تھی ، وائی بو کو بیجنگ انتظامیہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی طرف سے 30000یوآن (4359امریکی ڈالر ) کا جرمانہ عائد کیا گیا اور اسے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر اپنی کارروائیاں بند کر دے ۔دریں اثنا حکام نے آن لائن خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں سے کہا ہے کہ وہ وائی بو کے مقدمے سے سبق حاصل کریں اور ایسے تمام غیر قانونی اکاﺅنٹس بند کردیں جن کے ذریعے عریانی پھیلائی جارہی ہے یا کوئی بھی غیر قانونی مواد تیار یا تقسیم کیا جارہا ہے۔